لاہور ہائیکورٹ ٬ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر سیکرٹری بہبود آبادی پنجاب کو 80 ہزار روپے جرمانہ عائد

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر سیکرٹری بہبود آبادی پنجاب کو 80 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کی عدالت میں رخواست گزاروں کے وکیل ملک اویس خالد نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود محکمہ بہبودی آبادی کے چندکنٹریکٹ سوشل موبلائزرز کو عہدوں پر مستقل کر کے درجنوں درخواست گزاروں کو نظر انداز کر دیا گیا۔

10 سال سے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہ کیا جانا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی اور بنیادی حقوق سے متصادم ہے۔عدالتی حکم کے باوجود سیکرٹری محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پر عدالت نے چار مقدمات میں سیکرٹری محکمہ بہبود آباد ی کو فی مقدمہ بیس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت9 نومبر تک ملتوی کر دی۔ (بخت گیر)