Live Updates

عمران خان کے دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کے اعلان کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کے اعلان کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزارلائیرز فاونڈیشن فار جسٹس نے اے کی ڈوگر ایڈووکیٹ کے وساطت سے دائر درخواست میں کہاہے کہ عمران خان نے دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کیا ہی.اس طرح دارلحکومت اسلام آباد بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوگا.۔

سائلین سپریم کورٹ نہیں جاسکیں اور سکولز و دفاتر جانیوالے افراد کو دقت ہوگی.۔جبکہ احتجاج کے نام پر شہریوں کی نقل حرکت کو محدود نہیں کیا جاسکتا. درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کے دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کے اعلان کو غیرقانونی قرار دیا جائے اور عمران خان کو وفاقی دارالحکومت بند کر سے روک دیا جائے۔ (بخت گیر)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات