وزیر اعلیٰ نے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کو 24اکتوبر تک تنخواہیں اور پینشن ادا کرنے کی منظوری دیدی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2016ء) پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تمام سرکاری ملازمین کو 24اکتوبر تک تنخواہیں اور پینشن ادا کرنے کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے جاری ایک بیان میں کہی۔ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے کہا کہ موجودہ حکومت ہندو برادری کے اس خوشی کے تہوار کو مزید خوشگوار بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام اقلیتی برادری بشمول ہندو پاکستان اور خاص طور پرسندھ کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ #

متعلقہ عنوان :