چین کا پاکستان سمیت سنکیانگ کے سرحدی ممالک کے شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے منصوبہ تیار

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:14

چین کا پاکستان سمیت سنکیانگ کے سرحدی ممالک کے شہریوں کو طبی سہولیات ..

ارومچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) چین نے پاکستان سمیت قازقستان اور دیگر سرحدی ممالک کیساتھ مقامی اور غیر ملکی مریضوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے 90 ہسپتالوں کے ساتھ معاہدے کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا۔ معروف چینی اخبار چائنہ ڈیلی کے مطابق چین کے مغربی صوبہ سنکیانگ کی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی طور پر کرغزستان کے 17ہسپتالوں کے ساتھ معاہدے کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ا گلے مرحلے میں پاکستان اور قازقستان کے ساتھ ملحقہ سرحدی علاقوں میں واقع ہسپتالوں کے ساتھ بھی اسی طرز کے معاہدے کئے جائیں گے ۔شہری انتظامیہ کی یہ کوشش ہے کہ ارومچی کے کم از کم 10سی15ہسپتالوں میں غیر ملکی مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی اجازت دی جائے جو کہ روزانہ کی بنیاد پر100مریضوں کا معائنہ کر سکیں گے ۔سنکیانگ کی جانب سے تیار کئے جانے والے منصوبے کے مطابق ارومچی کے ہسپتالوں میں موجود جدید ترین طبی سہولیات غیر ملکیوں کو فراہم کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :