چین اور تاجکستان کی انسداد دہشت گردی کی مشترکہ مشقوں کا آغاز

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:14

چین اور تاجکستان کی انسداد دہشت گردی کی مشترکہ مشقوں کا آغاز

دوشنبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) چین اور تاجکستان کے مابین بدخشاں میں انسداد دہشت گردی کی مشترکہ مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

تاجکستان کی وزارت دفاع کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تاجک سرزمین پر شروع ہونے والی یہ مشقیں 24 اکتوبر تک جاری رہیں گی اور ان میں10 ہزار فوجیوں کے علاوہ عسکری گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر بھی حصہ لیں گے۔ گزشتہ ماہ تاجکستان نے اعلان کیا تھا کہ بیجنگ حکومت افغانستان سے ملنے والی 13سوکلومیٹر تاجک سرحد کی بہتر نگرانی اور سکیورٹی کے لیے انفراسٹرکچر کی تعمیر میں مدد فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :