Live Updates

پر تشدد انداز میں اسلام آباد کو بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے پی ٹی آئی والے عدالت چلے گئے تو پھر احتجاج کا کوئی جواز نہیں بنتا ‘ اسلام آباد کے رہائشی عمران خان کی کال مسترد کرتے ہیں‘ سپریم کورٹ نے اہم اداروں کو طلب کر لیا‘ اسلام آباد بند کیا گیا تو پھر سپریم کورٹ کام کیسے کرے گی‘ عمران خان انصاف نہیں مانگ رہے سیاسی چالیں چل رہے ہیں ‘مسلح تنظیموں سے مدد مانگ رہے ہیں

مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور دانیال عزیز کامشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پر تشدد انداز میں اسلام آباد کو بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ‘ جب پی ٹی آئی والے عدالت چلے گئے تو پھر احتجاج کا کوئی جواز نہیں بنتا ‘ اسلام آباد کے رہائشی عمران خان کی کال مسترد کرتے ہیں ‘ رہنما مسلم لیگ (ن) دانیال عزیز نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اہم اداروں کو طلب کر لیا ہے اگر اسلام آباد بند کیا گیا تو پھر سپریم کورٹ کام کیسے کرے گی‘ عمران خان انصاف نہیں مانگ رہے بلکہ سیاسی چالیں چل رہے ہیں اور مسلح تنظیموں سے مدد مانگ رہے ہیں۔

وہ جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کو پر تشدد انداز میں بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کی کال بے معنی ہے۔ پی ٹی آئی والے عدالت چلے گئے تو پھر احتجاج کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے رہائشی عمران کی کال مسترد کرتے ہیں۔ حکومت اسلام آباد کے شہریوں کے آئینی حقوق کا تحفظ کرے گی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اہم اداروں کو طلب کر لیاہے۔ اگر اسلام آباد بند کیا گیا تو سپریم کورٹ کام کیسے کر سکے گی۔ عوام کو بتایا جائے کہ بنی گالہ کی زمین تحفہ میں دی گئی یا خریدی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نیازی سروسز آف شور کمپنی نکلی تو موقف تبدیل ہو گیا۔ یہ انصاف نہیں مانگ رہے سیاسی چالیں چل رہے ہیں۔ دانیال عزیز نے کہاکہ اقتدار کیلئے تمام منفی ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ عمران خان سیاست کی بجائے دہشت گردی کا ایجنڈا پھیلا رہا ہے۔ وہ اب مسلح تنظیموں سے مدد مانگ رہے ہیں۔ عمران انوکھا لاڈلاہے کھیلنے کو چاند نانگتا ہے۔ …(رانا)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات