دہشتگردی کیخلاف جنگ کے ہیروز نے ہمارے کل کیلئے اپنا آج قربان کیا٬ پر امن پاکستان کیلئے حکومت ٬تمام سیاسی جماعتوں اور سیکیورٹی اداروں نے اپنا کردار ادا کیا٬ پر امن پاکستان کی جدوجہد کو دستاویزی شکل دینی چاہیے٬ 3 سال میں انتھک محنت اور بہادری سے وزیر اعظم نے بدامنی کے عفریت کا مقابلہ کیا ‘ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے غیر مسلم بھی اس دھرتی کے بیٹے تھے٬پر عزم پاکستان ایوارڈ پروگرام کے تحت ملک کی یوتھ دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کی جدوجہد کو دستاویزی شکل دیں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کاپر عزم پاکستان ایوارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میںہمارے ہیروز نے ہمارے کل کیلئے اپنا آج قربان کیا٬ پر امن پاکستان کیلئے حکومت ٬تمام سیاسی جماعتوں اور سیکیورٹی اداروں نے اپنا کردار ادا کیا٬ پر امن پاکستان کی جدوجہد کو دستاویزی شکل دینی چاہیے 3 سال میں انتھک محنت اور بہادری سے وزیر اعظم نے بدامنی کے عفرتیت کا مقابلہ کیا ‘ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے غیر مسلم بھی اس دھرتی کے بیٹے تھے٬پر عزم پاکستان ایوارڈ پروگرام کے تحت ملک کی یوتھ دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کی جدوجہد کو دستاویزی شکل دیں ۔

وہ جمعرات کو پر عزم پاکستان ایوارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اپنے بیٹے اور بیٹیوں سے بات کرنے یہاں آیا ہوں٬جب میں آپ کی عمر کا تھا تو بڑا پیارا پاکستان تھا٬ مجھے نہیں یاد کے میری والدہ کو کبھی فکر لاحق ہو کے میں اسکول گیا ہوں٬ مگر اب آپ جب اسکول جاتے ہیں تو آپ کی والدہ جائے نماز پر بیٹھ جاتی ہیں کے بچے خیر سے واپس آئیں٬آپ نے ہم سے مختلف پاکستان دیکھا۔

مگر آج خدا کے کرم سے ہم دہشت گردی کے عفریت پر قابو پا چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 2013کے انتخابات کیلئے جب انتخابی مہم شروع ہوئی تو وزیر اعظم نواز شریف سے ایک انٹرویو میں پوچھا گیا کہ اپ کیسا پاکستان چاہتے ہیں ٬تو وزیر اعظم نے کہا کہ میں پرامن پاکستان اور ملک کے کھیل کے میدان آباد چاہتا ہوں٬ کھیل کے میدانوں کو آباد کرنا وزیر اعظم کی ترجیح تھی۔

پرویز رشید نے کہا کہ 3 سال میں انتھک محنت اور بہادری سے وزیر اعظم نے بدامنی کے عفریت کا مقابلہ کیا۔ اس لئے آج کا پاکستان 2013ء کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔ انہوں نے کہاکہ پر امن پاکستان کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اور اداروں نے اپنا کردار ادا کیا۔ اس جدوجہد کو دستاویزی شکل دینی چاہتے ہیں۔ پرویز رشید نے کا کہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے غیر مسلم بھی اس دھرتی کے بیٹھے تھے۔

ہمارے ہیروز نے ہمارے کل کیلئے اپنا آج قربان کیا۔انہوں نے کہا کہ پر عزم پاکستان ایوارڈ پروگرام کے تحت ملک کی یوتھ دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کی جدوجہد کو دستاویزی شکل دیں۔اب ہماری ذ مہ داری ہے کہ ان قربانیوں کا احترام کرتے ہوے ملک کی بہتری اور فلاح کے لیے اپنے قلم اور کیمرے کے ذریعے اسکو محفوظ کریں٬گذشتہ دنوں میں ہماری کر کٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیزکیخلاف یادگار فتوحات حاصل کیں ٬اگر ملک میں امن نہ ہوتا اور دہشت گردی ہو ئی تو ہم اپنی اس فتح کو منا نہ سکتے…(رانا)