طلبا پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی٬ترجمان پنجاب یونیورسٹی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:05

لاہور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے طلبہ تنظیم کی جانب سے ادارہ علوم ابلاغیات میںطلباکو ہراساں کرنے اور ان پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا ہے ادارہ علوم ابلاغیات کی کھڑکیوں ٬دروازوں کو نقصان پہنچانے اور طلباوطالبات پر تشدد میں ملوث طلبہ تنظیم کے کارکنان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں پر امن تعلیمی ماحول کو ہر صورت قائم رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :