وزیر اعلی شہباز شریف نے منصوبوں میں شفافیت٬رفتار اور معیار کو یقینی بنا کرنئی مثال قائم کی ہے‘ شہباز شریف کی کارکردگی ہم سب کیلئے رول ماڈل ہے٬ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:05

لاہور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) گلگت بلتستان کے وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمان نے صوبہ پنجاب کے عوام کی بے لوث خدمت پر وزیر اعلی شہباز شریف کی غیر معمولی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جتنا ترقیاتی کام پنجاب میںہو رہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی-وزیر اعلی شہباز شریف نے منصوبوں میں شفافیت٬ تیز رفتاری اور اعلی معیار کو یقینی بنا کر ایک نئے کلچر کو پروان چڑھایا ہی- وزیر اعلی شہباز شریف نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک رول ماڈل ہیں - گلگت بلتستان کی حکومت بھی وزیر اعلی شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت کی جانب سے تعلیم٬ صحت ٬ سکل ڈویلپمنٹ اور دیگر شعبوں میں کامیاب ماڈل سے استفادہ کر رہی ہے - گلگت بلتستان کے وزیر اعلی نے صحت ٬ تعلیم ٬ سکل ڈویلپمنٹ اور دیگر شعبوںمیں گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ تعاون پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے تعلیمی اداروں میں نہ صرف ہمارے طلباء وطالبات کا خصوصی کوٹہ مقرر کیا ہے بلکہ انہیں وظائف بھی دیئے جا رہے ہیں - انہوںنے گلگت بلتستان حکومت کیلئے سی ٹی سکین مشین کی فراہمی کے اعلان پر وزیر اعلی شہباز شریف کے قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے جذبے کو سراہا-

متعلقہ عنوان :