سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو پیپلز پارٹی کا مرکزی وائس چیئرمین بنانے کا فیصلہ

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:00

سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو پیپلز پارٹی کا مرکزی وائس چیئرمین ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کو پارٹی کا مرکزی وائس چیئر مین بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے لئے انہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین کا عہدہ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس سے قبل پیپلز پارٹی کے مرکزی وائس چیئر مین مرحوم امین فہیم تھے۔

سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر کے لئے بھی امیدوار تھے جبکہ پارٹی قیادت نے نثار کھوڑو کو پی پی پی سندھ کا صدر منتخب کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری کے لئے راشد ربانی مضبوط امیدوار ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کراچی کے صدر کے لئے سعید غنی مضبوط ترین امیدوار ہیں۔