سندھ اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس ٬ چیئرمین کا سیکریٹری تعلیم کی عدم شرکت پر شدید برہمی کا اظہار

سیکریٹری کمیٹی کو اہمیت نہیں دیتے اور ورکنگ پیپرز بھی وقت پر نہیں دئیے جاتے٬ سیکریٹری تعلیم کے خلاف وزیراعلی سندھ کو تحریر ی شکایات بھیجی جائے٬ نند کمار ارکان کمیٹی ورکنگ پیپرز تسلیم نہیں کررہے٬ سیکریٹری تعلیم کی عدم موجود گی مین ارکان اجلاس چلانا نہیں چاہتے٬ چیئرمین نے اجلاس ملتوی کردی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) سندھ اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس چیئرمین سلیم رضا جلبانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ فنکشنل کے پارلیمانی لیدر نند کمار٬ ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم ریحان بلوچ ودیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فنکشنل لیگ کے رکن نند کمار نے کہا کہ سیکریٹری کمیٹی کو اہمیت نہیں دیتے اور ورکنگ پیپرز بھی وقت پر نہیں دئیے جاتے۔

سیکریٹری تعلیم کے خلاف وزیراعلی سندھ کو تحریر ی شکایات بھیجی جائے جس پر چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ ارکان کمیٹی ورکنگ پیپرز تسلیم نہیں کررہے۔ سیکریٹری تعلیم کی عدم موجود گی مین ارکان اجلاس چلانا نہیں چاہتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اجلاس میں سیکریٹری کی عدم شرکت پر ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم ریحان بلوچ پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری کی عدم شرکت کی وجہ پہلے بتانی چاہئے تھی جس پر ریحان بلوچ نے کمیٹی کو بتایا کہ سیکریٹری پوری رات اسپتال میں تھے٬ ان کی کی طبیعت ناساز تھی٬ اس وجہ اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے ہیں۔

کمیٹی نے اجلاس میں محکمہ تعلیم کے دوہزار آٹھ سے دس تک کے مالی معاملات کا جائزہ لیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم رضا جلبانی نے کہا کہ بے ضابط گیوں سے متعلق سی ایم آئی ٹیم کو بھی لکھ چکے ہیں۔ وزیراعلی سندھ کی انسپیکشن ٹیم کو تین چار مرتبہ تحریری خط لکھے اور زبانی بولا ہے پھر بھی کوجواب نہیں ملے رہا۔ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم نے آج وعدہ کیاہے کہ سی ایم آئی ٹیم سے رابطہ کرکے جواب لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیکریٹری تعلیم بیماری کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے جس کے باعث اجلاس ملتوی کیا ہے۔ سیکریٹری تعلیم کی عدم شرکت اور ورکنگ پیپرز تاخیر سے پی اے سی کو ملنے پر اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :