کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال کا نکیال اور کریلہ سیکٹر کا دورہ

بھارتی فورسز سے شہید ہونے والے شہری کے بھائی سے اظہار تعزیت ٬ْزخمیوں کی عیادت کی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے نکیال اور کریلہ سیکٹر کا دورہ کرکے بھارتی فورسز کی جانب سے شہید ہونے والے شہری عبد الرحمن کے بھائی سے اظہار تعزیت کیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر راولپنڈی نے دونوں سیکٹروں پر تعنیات فوجی جوانوں سے ملاقاتیں کیں ‘جوانوں کے جذبے اور جرات اور بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ پر بروقت اور موثر جواب دینے کے عمل کو سراہا ۔کورکمانڈر نے ان علاقوں میں فائرنگ کے دوران زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور شہید ہونے والے شہری عبدالرحمان کے بھائی سے اظہار تعزیت کی۔

متعلقہ عنوان :