وفاقی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 10بھکا ریو ں سمیت 13ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) وفاقی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 10بھکاریو ں سمیت 13ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے جعلی کرنسی٬ اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلئے ۔تفصیلا ت کے مطابق تھانہ رمنا پولیس نے دوران گشت مخبر کی اطلا ع پر کا ر نمبر MU-009کو مشکو ک جا ن کر روک کرملزم صہیب مظہر یا سین کو گرفتار کرکے دوران تلاشی 1000/1000والے 185جعلی نوٹ برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔

تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے دوران گشت ملزم فضل رحیم سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا۔ تھا نہ شالیمار پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث ملزم طا ر ق کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتاری کے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران 10بھکاریوں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا ا علان کیا ہے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کریک ڈائون کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنائیں ۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات بروئے کار لائیں۔

متعلقہ عنوان :