انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بیرسٹر فہد قتل کیس کے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3نومبر تک توسیع کردی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بیرسٹر فہد قتل کیس کے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3نومبر تک توسیع کرتے ہوئے پولیس کو مقدمے کا چالان جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔جمعرات کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے سابق چیئرمین سینیٹ میاں محمد سومرو کے بھانجے بیرسٹر فہد قتل کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

ملزمان راجا ارشد اور نعمان کھوکھر کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل سے سخت سیکورٹی میں احاطہ عدالت تک پہنچایا گیا۔ عدالت نے پولیس کو مقدمے کا چالان جمع کرانے کا حکم دیا۔ مدعی کے وکیل نے کہا کہ تیسرے ملزم ہاشم کو بھی دو گواہوں نے شناخت کر لیا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم ہاشم کو بھی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 24اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :