بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

ایل او سی پر بھارتی فورسز کی سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) پاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے 19 اور 20اکتوبر کو کاریلہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اورسیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا۔بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے 28 سالہ شہری عبدالرحمان شہید ہوا جبکہ بچوں اور خواتین سمیت بارہ سویلین زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ اور سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا۔ڈپٹی ہائی کمشنر سے کہا گیا کہ بھارت واقعے کی تحقیقات اور اسکے نتائج پاکستان کیساتھ شیئر کرے۔ڈپٹی ہائی کمشنر پر واضح کیا گیا کہ بھارت اپنی فورسز کو سیز فائر معاہدے کے احترام کی ہدایت کرے اور دیہاتوں کو دانستہ نشانہ بنانے سے باز رہے۔

متعلقہ عنوان :