ایبٹ آباد‘جعلی پیر کے کہنے پر سنگ دل ماں نے اپنے ہاتھوں نوزائیدہ بچی کو قتل کر دیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:52

ایبٹ آباد‘جعلی پیر کے کہنے پر سنگ دل ماں نے اپنے ہاتھوں نوزائیدہ بچی ..

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) جعلی پیر کے کہنے پرسنگ دل ماں کے ہاتھوں اپنی نوزائیدہ بچی کو قتل کر دیا‘پولیس نے ملزمہ کوگرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے نواحی علاقے کوٹھیالہ رچھ بہن کی رہائشی روبی زوجہ علی خان کو ڈلیوری کیس کے دوران ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لایا گیا جہاں اس نے ایک بچی کو جنم دیا بچی کی پیدائش کے فوراً بعد باتھ روم جا کر نومولود بچی کو شاپنگ بیگ منہ پر رکھ کر گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزمہ نے اپنی نومولود بچی کو عامل کے کہنے پرقتل کیا ملزمہ کو حراست میں لیکر تحقیقات کی شروع کردی گئی ہیں۔…(رانا)

متعلقہ عنوان :