ملک میں استعمال ہونے والے ریگولر پیٹرول کا معیار بدلنے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:04

ملک میں استعمال ہونے والے ریگولر پیٹرول کا معیار بدلنے کے باعث  پیٹرولیم ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20اکتوبر 2016ء) ملک میں استعمال ہونے والے ریگولر پیٹرول کا معیار بدلنے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں نومبر کے ماہ سے استعمال ہونے والے ریگولر پیٹرول کا معیار بدلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان میں اس وقت رون 87 موٹر گیس پیٹرول کا استعمال ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اس پیٹرول کا معیار اچھا نہ ہونے کے باعث نومبر کے ماہ سے ملک میں صرف رون 92 درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ایک دم ریگولر پیٹرول کا معیار بدلنے کے مرحلے کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔ تاہم اس حوالے سے پی ایس او کی جانب سے وضاحت دی گئی ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہونے کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :