سپریم کورٹ میں پاناما پیپرز کا معاملہ، وزیراعظم کا آئینی درخواستوں کے قابل سماعت ہونے کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:04

سپریم کورٹ میں پاناما پیپرز کا معاملہ، وزیراعظم کا آئینی درخواستوں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20اکتوبر 2016ء) وزیراعظم نے سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کے حوالے سے دائر آئینی درخواستوں کے قابل سماعت ہونے کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے سپریم کورٹ میں پاناما پیپرز کے کیس کے معاملہ پر اپنے رفقاء اور قانونی ماہرین سے طویل مشاورت کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے آئینی وقانونی ماہرین کی مشاورت سے اس معاملے کیلئے حکمت عملی طے کرلی ہے۔ وزیراعظم نے سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کے حوالے سے دائر آئینی درخواستوں کے قابل سماعت ہونے کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ ہے۔ واضح رہے کہ آئینی ماہرین نے وزیراعظم کو درخواستوں کے قابل سماعت ہونے کو چیلنج کرنے کی رائے دی تھی۔