دنیا کی معیشت پر امریکا کے 144 سالہ راج کا اختتام، چین دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 20 اکتوبر 2016 20:51

دنیا کی معیشت پر امریکا کے 144 سالہ راج کا اختتام، چین دنیا کی سب سے بڑی ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20اکتوبر 2016ء) دنیا کی معیشت پر امریکا کے 144 سالہ راج کا اختتام ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے عالمی معیشت کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ کو جاری کیا گیا ہے۔ جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کی معیشت پر امریکا کے 144 سالہ راج کا اختتام ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

1872 کے بعد پہلی مرتبہ امریکا دنیا کی سب سے بڑی معیشت نہیں رہا ہے۔

چین نے امریکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ چینی معیشت کا کل حجم اس وقت 11 ٹریلین برطانوی پاوںڈ ہے جبکہ امریکا کی معیشت کا کل حجم اس وقت 10.8 ٹریلین برطانوی پاونڈ ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق 2019 تک چینی معیشت کا حجم 16 ٹریلین برطانوی پاونڈ سے بھی تجاوز کر جائے گا۔

متعلقہ عنوان :