وزیراعلیٰ بلوچستان کا مسافر وین بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے واقعہ میں قیمتی جانی نقصان پر دلی رنج و غم کا اظہار

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:47

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے سبی کے علاقے بابر کچھ میں مسافر وین کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے واقعہ میں قیمتی جانی نقصان پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے٬ وزیراعلیٰ نے دہشت گردوں کی جانب سے تخریبی کاروائیوں اور بارودی سرنگوں کی تنصیب کی شدید مزمت کرتے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنے مزموم مقاصد کے حصول کے لیے انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں٬ جنہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا٬ وزیراعلیٰ نے زخمیوں مسافروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ انہوںنے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :