وائس چیئرمین کورنگی کو عوامی مسائل کے حل میں عدم دلچسپی پرعہدے سے فارغ کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظو

میئر کراچی وسیم اختر کو عوامی مفاد میں فوری طور پر رہا کرنے کے حوالے سے پیش کی گئی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کر لی گئی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) ڈسٹرکٹ کونسل کورنگی کا اجلاس چیئرمین سید نیر رضا کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں متعدد قراردادیں پیش کی گئی اجلاس میں چیئرمین سید نیررضا کی اجازت سے یوتھ کونسلر جنید خان نے یہ قرارداد پیش کی کہ وائس چیئرمین رکن الدین تاج عوامی مسائل کے حل میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں نہ پارٹی پالیسی کے مطابق کام کررہے ہیںاس لئے اس ایوان کے توسط سے گذارش کی جاتی ہے کہ ان کو ان کے عہدے وائس چیئرمین سے ہٹادیا جائے اور ان کے خلاف عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی برتنے پر تحریک عدم اعتماد اس ایوان میں پیش کرنے کے لئے اجازت دی جائے جس پر چیئرمین سید نیر رضا نے ایوان کی اجازت سے یہ قرارداد پیش کرنے کی اجازت دی اور ایوان سے رائے طلب کی جس پر ایوان نے متفقہ طور پر وائس چیئرمین رکن الدین تاج کو ان کے عہدے سے فارغ کرنے کی قرارداد منظور کرلی اس قرارداد کی کسی بھی رکن نے مخالفت نہیں کی اور یہ قرارداداتفاق رائے سے متفقہ طور پرمنظور کر لی گئی جبکہ ایوان میں دوسری قراردادمیئر کراچی وسیم اختر کو عوامی مفاد میں فوری طور پر رہا کرنے کے حوالے پیش کی گئی جس کو تمام اراکین نے متفقہ طور پر منظور کیا جبکہ تیسری قرارداد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مذمتی پیش کی گئی جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کر لیا ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ایوان میں کنٹریکٹ اساتذہ کے کنٹریکٹ کی بحالی ٬کمیٹیاں اور ان کے اراکین کی تعداد کا تعین٬2013کے ایکٹ کے تحت ٹیکسس کوری شیڈول کئے جانا٬میونسپل کمشنر سیکریٹریٹ اور چیئرمین سیکریٹریٹ کے لئے ماہانہ امپریسٹ دیئے جانا٬عید الاضحی اور محرم الحرام پر بہترین کام کرنے پر ڈسٹرکٹ چیئرمین٬ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین٬اراکین کونسل ٬افسران و ملازمین کو خراج تحسین ٬2016,2017کے ٹینڈرز جو ہو چکے ہیں ان کو حسب ضرورت منسوخ کرنے کا اختیار چیئرمین کو دینے ٬بلدیہ عالیہ کورنگی کے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کو محرم الحرام کے سلسلے میں دیئے گئے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے پیشگی دیئے جانے کے حوالے سے قراردادیں بھی ایوان میں کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔

متعلقہ عنوان :