محکمہ اینٹی کرپشن کی سکھر میں کارروائی٬ ایگزیکٹو انجینئر گرفتار

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) محکمہ اینٹی کرپشن نے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سکھر کی سربراہی میں ایک کارروائی کر کے ایکس ای این XEN ہائے ویز ڈویژن سکھر غلام شبیر پنھیار کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ سول مجسٹریٹ کی موجودگی میں کی گئی اس کاروائی میں محکمہ ورکس اینڈ سروسز کا گریڈ 19 کا آفیسر کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزم کو ایگزیکٹو انجینئر غلام شبیر ٹھیکیدار اسعداللہ سے سرکاری فنڈز جاری کروانے پر 5 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتارکیا ہے٬ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ عثمان غنی صدیقی نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو انجینئر غلام شبیر کو مضبوط شواہد کہ بنا پر چھاپہ مار کر رشوت لیتے ہوئے گرفتارکیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے کاروائیاں دیگر کرپٹ افسران کے خلاف بھی جاری رہیںگی۔

متعلقہ عنوان :