وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر چیف سیکریٹری کی زیر صدارت اجلاس میں مرحومین کوٹہ پر 83ملازمتوں کی فراہمی کی منظوری

ورکس اینڈ سروسز میں3اور سروسز جنرل ایڈ منسٹریشن میں23مرحوم ملازمین کے بچوں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں گی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت اور منظوری کے مطابق محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈنیشن اور ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹس کی83مرحوم ملازمین کے کوٹے پر ان کے بچوں کو ملازمت کی فراہمی کی منظوری دی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکریٹری امپلی منٹیشن نیاز علی عباسی ٬سیکریٹری سروسز ساجد جمال ابڑو اور سیکریٹری قانون پر کاش لال امبھیانی ودیگر افراد نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری کے مطابق اب تک مجموعی طور پر مرحوم ملازمین کے کوٹے پر300ملازمتوں کی فراہمی کی منظوری دی گئی ہے۔ جن میں بورڈ آف ریونیو کے 27٬لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کی27ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کی16ایگریکلچر پرائسز اینڈ سپلائی کی30آبپاشی کے 117ایس جی اے سی اینڈ ڈی کی23اور ورکس اینڈ سروسز کی60ملامین کے بچوں کو کو ملازمتوں کی فراہمی کے کیسز شامل ہیں ۔

چیف سیکریٹری نے سیکریٹری سروسز اور دیگر سیکریٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وزیر اعلی سندھ کے احکامات کے مطابق قواعد و ضوابط اور شفاف پالیسی کے تحت ملازمتوں کی فراہمی کا عمل پایہ تکمیل کو پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :