وزیر تعلیم سندھ نے ناقص کارکردگی پر ٹی ای او باڑو کو معطل کر دیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر تعلیم و خواندگی جام مہتاب حسین ڈھر نے ناقص کارکردگی دکھانے اور فرائض میں غفلت برتنے پر ٹی ای او اباڑو (میل) نور محمد سومرو کو معطل کر دیا۔ صوبائی وزیر تعلیم و خواندگی نے گورنمنٹ پرائمری اسکول امیر بخش سومرو ریٹی کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر اسکول میں چار ٹیچر اور دو طالب علم موجود تھے۔

(جاری ہے)

انتہائی کم انرولمنٹ ہونے اور اساتذہ کی تعداد زیادہ ہونے پر صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب حسین ڈھر نے اپنی برہمی کا اظہار کیا ٬ اور ناقص کارکردگی اور فرائض میں غفلت برتنے پر ٹی ای او اباڑو (میل) نور محمد سومرو کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ انہوں نے کہا کہ فرائض میں غفلت برتنے پر کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا اور تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب حسین ڈھر نے گورنمنٹ پرائمری اسکول نصیر ڈھونڈو کا بھی اچانک دورہ کیا اور وہاں اسٹاف اور بچوں کو موجود نہ پا کر معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :