پوری دنیا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری شراکت تسلیم کرتی ہے ٬ْ ہمارے تجربے سے سیکھنا چاہتی ہے ٬ْ آرمی چیف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی وزیرستان کے علاقے اسپن کئی میں کیڈٹ کالج کا افتتاح کردیا پاک فوج تعمیر نو مکمل ہونے تک علاقے کے لوگوں سے تعاون جاری رکھے گی ٬ْجنرل راحیل شریف کا خطاب

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ پوری دنیا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری شراکت تسلیم کرتی ہے اور ہمارے تجربے سے سیکھنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی وزیرستان کے علاقے اسپن کئی میں کیڈٹ کالج کا افتتاح کردیا اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کالج کے لیے فنڈزدینے پر یو اے ای اور اراضی دینے پرمقامی قبائل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سپن کئی کیڈٹ کالج فاٹا میں معیاری تعلیمی اداروں کے قیام کی کڑی ہے ٬ْدرپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا ضروری ہے کیوں کہ ملک کا مستقبل تعلیم یافتہ٬ پرجوش نوجوانوں محفوظ بناسکتے ہیں۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاکہ پوری دنیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری شراکت تسلیم کرتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے تجربے سے سیکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج تعمیر نو مکمل ہونے تک علاقے کے لوگوں سے تعاون جاری رکھے گی۔