کیپٹل سٹی پولیس پشاور کا اشتہاری مجرمان ٬جرائم پیشہ ومشتبہ افراد کے خلاف کریک ڈائون

3دنوں ک میں38افراد گرفتار٬ اسلحہ اور منشیات برآمد

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2016ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اشتہاری مجرمان ٬جرائم پیشہ ومشتبہ افراد کے خلاف کریک ڈائون میںتیزی لاتے ہوئے گزشتہ 3دنوں کے دوران سٹی٬کینٹ اور رورل سرکل کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں مختلف کاروائیوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 15اشتہاری مجرمان سمیت 238جرائم پیشہ مشتبہ و منشیات فروش جبکہ سکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر38افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اپریشن عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر پشاور پولیس نے اشتہاری مجرمان ٬جرائم پیشہ ومشتبہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیز کرتے ہوئے سٹی ٬کینٹ اور رورل سرکل کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے مجرموں کے ٹکانوں پر چھاپے لگائے ان چھاپوں کے اور مختلف ناکہ بندیوں دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 15اشتہاری مجرمان سمیت 238جرائم پیشہ مشتبہ و منشیات فرو ش اور سکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر 38افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 01عدد ہینڈ گرنیڈ٬06عدد کلاشنکوف ٬04عدد رائفل٬01عدد بندوق٬49عدد پستول٬05عدد میگزین٬88کلو گرام چرس٬6کلو830گرام ہیروئن اور 74بوتل شراب برآمد کرکے ملزموں کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :