محکمہ جاتی سربراہان ٬ افسران و ملازمین حاضری کو یقینی بنائیں بصورت دیگر تادیبی کارروائی کی جائے گی٬میونسپل کمشنر ڈاکٹر بدر جمیل کی ہدایت

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2016ء) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل کمشنر ڈاکٹر بدر جمیل نے محکمہ جاتی سربراہان اور افسران و ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ دفتر میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان خلاف سروس قوانین کے تحت تادیبی کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ افسران کو اپنا غیر ذمہ داران رویہ ترک کرنا ہوگا اور دفتری اوقات میں شہریوں کے مسائل پربھرپور توجہ دینی ہوگی افسران اور اسٹاف کی حاضری دفتری اوقات میں مکمل ہونی چاہئے ٬دفتروں کے اچانک معائنہ کے دوران اگر اسٹاف اپنی ڈیوٹی پر حاضر نہ ہوا تو ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی جو افسران دفتری اوقات میں سست روی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔#

متعلقہ عنوان :