کچھ روز قبل سزائے موت پانے والے سعودی شہزادے کے خاندان کی جانب سے مقتول کے لواحقین کو اربوں ریال کی دیت کی پیش کش کا انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعرات 20 اکتوبر 2016 20:40

کچھ روز قبل سزائے موت پانے والے سعودی شہزادے کے خاندان کی جانب سے مقتول ..

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20اکتوبر 2016ء) کچھ روز قبل سزائے موت پانے والے سعودی شہزادے کے خاندان کی جانب سے مقتول کے لواحقین کو اربوں ریال کی دیت کی پیش کش کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل ایک عام شہری کے قتل کیس میں ملوث سعودی شہزادے کا سر قلم کر دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے اب انکشاف ہوا ہے کہ شہزادے کے خاندان نے موت کی سزا معاف کروانے کیلئے مقتول کے لواحقین کو اربوں ریال کی دیت کی پیش کش کی تھی۔

(جاری ہے)

جبکہ گورنر ریاض امیر فیصل بن بندر بن عبدالعزیز بھی مقتول کے لواحقین سے سزا معاف کرنے کی سفارش کرتے رہے۔ تاہم مقتول کے والد نے کسی قسم کی دیت لے کر سزا معاف کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ جس روز شہزادے کا سر قلم کیا گیا اس روز موت کی سزا دیے جانے کی جگہ پر شاہی خاندان کے لوگ اربوں ریال ہاتھ میں لیے کھڑے تھے اور مقتول کے لواحقین سے رحم کی اپیل کرتے رہے۔ تاہم ان کی تمام کوششیں ناکام رہیں اور شہزادے کا سر قلم کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :