تحریک انصاف کے مجوزہ دھرنے سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد پولیس نے 46 کروڑ سے زائد رقم مانگ لی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) پولیس نے پی ٹی آئی کے ممکنہ دھرنے سے نمٹنے کیلئے حکومت سے کھانے اور رہائش کے اخراجات سمیت 46کروڑ روپے سے زائد مانگ لیے ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی طارق مسعود یاسین نے وزارت داخلہ کو پی ٹی آئی کے ممکنہ دھرنے سے نمٹنے کیلئے فنڈز کی فراہمی کیلئے خط لکھ دیاہے جس میں انہو ںنے رہائش کے لئے 1 کروڑ 7 لاکھ٬ فیول کیلئے ایک کروڑ 85 لاکھ ٬سٹیشنری کی مد میں 10 لاکھ اور گاڑیوں کیلئے 6 کروڑ 41 لاکھ روپے مانگے ہیں۔

خط میں سکیورٹی فورسز کے کھانے کیلئے 9 کروڑ 30 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ٬ْ دیگر اخراجات کیلئے 27 کروڑ 33 لاکھ روپے کی رقم کا تقاضا کیا گیا ہے۔ وفاقی پولیس نے پی ٹی آئی کے پہلے دھرنے کی سکیورٹی پر اٹھنے والے اخراجات میں سے بقایہ 5 کروڑ روپے بھی مانگ لئے ہیں۔