عمران فاروق قتل کیس عدالت کا ملزمان خالد شمیم٬ محسن علی اور معظم علی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 27 اکتوبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے گواہان کو بھی طلبی کے سمن جاری کر دیئے ہیں ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے لندن میں قتل کے مقدمہ کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزمان خالد شمیم٬ محسن علی اور معظم علی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا اور ایف آئی اے کو استغاثہ کے گواہان پیش کرنے کی ہدایت کی ۔فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کے خلاف ٹرائل کے آغاز پر وکلا کی مشاورت سے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ ملزمان کے جیل ٹرائل کا فیصلہ بھی آئندہ سماعت پر متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :