کرپٹ وزیر اعظم کا استعفیٰ ضروری ہے ٬ْ حکومت کو مزید نہیں چلنے دینگے٬عمران خان

نئے پاکستان میں وزیراعظم اور وزیروں سے احتساب شروع ہوگا ٬ حکومت نے کارکنوں کو جیلوں میں ڈالا تو بڑا ردعمل سامنے آئیگا٬ فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ وزیر اعظم کا استعفیٰ ضروری ہے ٬ْ حکومت کو مزید نہیں چلنے دینگے ٬ْنئے پاکستان میں وزیراعظم اور وزیروں سے احتساب شروع ہوگا ٬ْ حکومت نے کارکنوں کو جیلوں میں ڈالا تو بڑا ردعمل سامنے آئیگا۔ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نیا پاکستان اب زیادہ دور نہیں ہے۔

شریف برادران کی حکومت نہیں چلنے دیں گے۔ میں اگر نواز شریف کی جگہ ہوتا تو فیصل آباد والوں کا جنون دیکھ کر خوف میں مبتلا ہو جاتا۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کا استعفیٰ لینا اس لئے ضروری ہے کیونکہ کرپٹ آدمی ملک کا وزیراعظم بن کر ملک کا نظریہ تباہ کر دیتا ہے ٬ْ کرپٹ وزیراعظم احتساب نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

نواز شریف اپنی کرپشن بچانے کیلئے ملک کو تباہ کر رہے ہیں۔

جب حکمران کرپشن کرتا ہے تو ادارے تباہ ہوتے ہیں ٬ْ ادارے تباہ ہوتے ہیں تو ملک کا مستقبل تباہ ہو جاتا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نیا پاکستان اب زیادہ دور نہیں ہے ٬ْہم پاکستان کو قائد کا پاکستان بنائیں گے ٬ْنئے پاکستان میں وزیراعظم اور وزیروں سے احتساب شروع ہوگا۔ وہ پاکستان بنائیں گے جہاں نوکریاں ملیں گی اور خوشحالی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے کارکنوں کو جیلوں میں ڈالا تو بڑا ردعمل سامنے آئے گا۔ پرامن رہنے دو گے تو پرامن رہیں گے ٬ْ اگر کچھ ہوا تو آپ برداشت نہیں کر سکو گے۔

متعلقہ عنوان :