پیپلزپارٹی کے پندرہ رکنی وفدکی کمشنر بلتستان سے ملاقات

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:01

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء)پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی عمران ندیم اور شیخ نثار سرباز کی قیادت میں پندرہ رکنی وفد نے کمشنر بلتستان عاصم ایوب سے ملاقات کی ۔اس موقع پر عمران ندیم اور شیخ نثار سرباز نے کہا کہ شیخ محسن علی نجفی کی علاقے میں تعلیمی اور صحت عامہ خصوصاً کرگل جنگ کے متاثرین کی آباد کاری کیلئے دی جانے والی خدمات نا قابل فراموش ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ شیخ محسن نجفی اتحاد اور تمام تر مسلکی تفریق سے بالا تر ہو کر قوم کی خدمت کو اپنا شعار بنا یا ہے ایسی شخصیات کو شیڈول فور میں شامل کرنا قابل مذمت ہے کمشنر نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ وہ چیف سیکریٹری اور ہوم سیکریٹری سے رابطے میں ہے اور اپنی بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ شیخ محسن نجفی کا نام شیڈول فور سے باعزت نکالا جائے۔وفد میں وزیر وقار ٬محمد بشیر ٬نجف علی و دیگر شامل تھے۔