چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور ڈپٹی کمشنر دیامر کی اسلام آباد میں چیئرمین واپڈا سے ملاقات

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:01

چلاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان طاہر حسین ڈپٹی کمشنر دیامر عثمان احمد نے جمعرات کو اسلام آباد میں چیئرمین واپڈا مزمل حسین سے ملاقات کی٬ ملاقات میںدیامر بھاشاہ ڈیم کے حوالے سے چلاس ماڈل کالونی اور ماڈل ولیج کیڈٹ کالج چلاس سٹی پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم متاثرین کو ماڈل ولیج اور واپڈا کالونی کو مکمل کررہے ہیں کیڈٹ کالج کا کام جاری ہے چلاس سٹی میں سڑکوں کا کام شروع کردیا ہے ڈپٹی کمشنر دیامر عثمان احمد نے چیئرمین واپڈا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چلاس متاثرین کو آباد کرنا اس وقت ہمارے لئے بہت ضروری ہے چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور ڈپٹی کمشنر دیامر عثمان احمد تفصیلی بریفنگ سے جواب میں کہا کے اب ماڈل ولیج اور کیڈٹ کالج چلاس سٹی میں ڈیم کے حوالے سے کوئی کمی نہیں ہوگی جی ایم واپڈا اپنے سٹاف کے ساتھ چلاس آفس قیام کررہے ہیں متاثرین کیلئے اب چلاس میں ہی دیامر بھاشاہ ڈیم کے حوالے سے کا کام ہوگئے دیامر بھاشا ڈیم کا کام شروع کردیا جائے گا چیئرمین واپڈا نے کہا کہ میں ہر ماہ دیامر کا دورہ کروں گا عوام سے مل کر ہم متاثرین کو سہولیات فراہم کرے گے دیامر میں واپڈا ہر طرح کی تعمیر نو ترقی کیلئے ہر طرح کے اقدامات کریں گے آخر میں چیئرمین واپڈا نے دیامر ضلعی انتظامیہ کی ڈیم کے حوالے سے تعریف بھی کی اور کہا کہ آئندہ بھی اسطرح کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :