Live Updates

عمران خان خود کش سیاستدان بن چکے ہیں‘دونمبر لوگوں سے دو نمبر طریقے سے ہی نمٹنا چاہیے‘ حافظ حفیظ الر حمن

گلگت بلتستان کو سنی شیعہ فسادات سے پاک کردیا ہے‘وزیر اعظم نواز شریف نے گلگت بلتستان کیلئے 74کروڑ کی سکیموں کی منظوری دی ہے‘ماضی کی حکومتوں نے گلگت کی عوام کا پیسہ کرپشن کی نظر کردیا‘چھوٹے صوبے پنجاب کو ٹارگٹ کرنا بند کریں‘گلگت بلتستان کے ہسپتال پنجاب کی مدد سے چل رہے ہیں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا ’’میٹ دی پریس ‘‘ کے پروگرام سے خطاب

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الر حمن نے کہا ہے کہ عمران خان خود کش سیاستدان بن چکے ہیں‘دونمبر لوگوں سے دو نمبر طریقے ہی نمٹنا چاہیے‘گلگت بلتستان کو سنی شیعہ فسادات سے پاک کردیا ہے‘وزیر اعظم نواز شریف نے گلگت بلدستان کیلئے 74کروڑ کی سکیموں کی منظوری دی ہے‘ماضی کی حکومتوں نے گلگت کی عوام کا پیسہ کرپشن کی نظر کردیا‘چھوٹے صوبے پنجاب کو ٹارگٹ کرنا بند کریں‘گلگت بلتستان کے ہسپتال پنجاب کی مدد سے چل رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں ے لاہور پریس کلب میں ’’میٹ دی پریس ‘‘ کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ساتھ لاہور پریس کلب کے صدر شہباز میاں ٬سیکرٹری شاداب ریاض٬خزانچی ظہیر بابر موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے مزید کہا جن صوبوں میں منفی سیاست ہو ئی وہ پیچھے رہ گئے ہیں۔ہمارا صوبہ سی پیک کا سب سے اہم فریق ہے اس منصوبے سے یہاں کی عوام کی تقدیر بل جائے گی۔

بھاشا ڈیم کیلئے زمین مکمل طور پر خرید لی گئی ہے اس میں وفاق کو 12;86کروڑ بچا کے دیے ہیں۔بنچی ہائیڈور پاور پلانٹ ایک میگا منسوبہ ہے جب یہ دونوں میگا منصوبے مکمل ہونگے تو پاکستان سے توانائی بحران کا مکمل خاتمہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا اگر اسلام آباد ہمارے صوبے میں ہوتا تو عمران خان سے دہشتگردوں کی طرح نمٹا جاتا ۔دو نمبر لوگوں سے دو نمبر طریقے سے نمٹنا چاہیے۔

اگر عمران خان کے پاس سیاسی طاقت ہے تو وہ اسلام آباد کے تاجروں کو شٹر ڈائون ہڑتال کی کال دیں یا پہیہ جام ہڑتال کریں کسی شہر کو بند کرنا غیر جمہوری عمل ہے۔وہ اناڑی سیاستدان ثابت ہو چکے ہیں ۔شیخ رشید جیسے شخص کو خود کش جیکٹ اور بم بنا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا گلگت بلستان کی عوام پنجاب حکومت کی بے حد مشکور ہے ہماری تعلیم اور صحت کے شعبے پنجاب کی مدد سے چل رہے ہیں ۔دہشتگردی کی جنگ میں ہماری عوام نے 65فیصد قربانیاں دی ہیں۔کشمیر میں سب سے زیادہ قربانی ہماری عوام نے دی ہے ۔کشمیر کی آزادی کی تحریک فیصل کن موڑ میں داخل ہو چکی ہے ۔اب مودی حکومت دنیا کو زیادہ دیر تک بیوقوف نہیں بنا سکتی۔کشمیریوں کی ہر سطح پر سپورٹ جاری رکھیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات