نوشہرہ امانگڑھ جی ٹی روڈ پر کار کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:01

نوشہرہ۔20اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) نوشہرہ امانگڑھ جی ٹی روڈ پر کار کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا۔ پولیس نے گاڑی میں قبضے لیکر تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد نواز ولد پائیو گل ساکن زیارت کاکاصاحب نے رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ امن مارکیٹ جی ٹی روڈ کے سامنے اس کا والد پائیو گل و لد ڈھیران گل ساکن زیار ت کاکاصاحب اپنے زیر تعمیر مکان سے سڑک پار کرکے تبلیغی مرکز شب جمعہ کے لیے جارہا تھا ۔ کہ موٹر کار مہران الٹو LoX2993 نے اس کوٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیاگاڑی کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔ پولیس نے گاڑی قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :