ناظم پشاورسے پیرنٹ ٹیچرایسوسی ایشن کے وفدکی ملاقات٬ مسائل کے حل کی یقین دہانی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:01

پشاور۔20اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان سے پیرنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن کے پانچ رکنی وفد نے ملاقات کی جس میںضلع نا ظم پشاورکو خصوصی بچوں ( جسمانی معذور ) کے سکول جو کہ حیات آباد میں واقع ہے کے مسائل سے ضلع ناظم کو آگاہ کیا جن میں خصوصی طور پر بچوں کو لانے اور لے جانے والے بسوں کی حالت زار ‘ پٹرول کی کمی ‘ اوردیگر مسا ئل سے آگاہ کیا ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان نے وفدکی شکایات پرفوری نوٹس لیتے ہوئے بچوں کو لانے اور لے جانے والی بسوں کی فوری مرمت کیلئے 15 لاکھ روپے جاری کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ ان بسوں کیلئے پٹرول کا کوٹہ ڈبل کرنے کے بھی احکامات جاری کئے اسکے علاوہ 15 لاکھ روپے فنڈ کو صحیح استعما ل کیلئے سٹی ڈسٹر کٹ گورنمنٹ کے اکائونٹ آفیسر عزیز خان کو فوکل پرسن مقررکردیا ‘اسکے علاوہ ماضی میں استعمال ہونے والے فنڈ ‘ پٹرول‘ اوردیگر کاموں کے لئے استعما ل ہونے والے فنڈ کیلئے بھی آڈ ٹ آفیسر مقرر کردیا گیا اجلاس میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جن میں اساتذہ ‘ والدین اور کونسل کے نمائندوں پر مشتمل ہوگی جو کہ ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کو ماہوار رپورٹ پیش کرے گی اور منظور شدہ فنڈ کے صاف و شفا ف کے استعمال کو یقینی بنائے گی ‘ ضلع نا ظم پشاورمحمدعاصم خان نے خصوصی بچوں کے مسائل اور اسکے حل کیلئے براہ راست نگرانی کااعلان کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف سخت تا دیبی بلاتاخیر فارغ کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ خصوصی بچوں کی مسائل معلوم کرنے کیلئے ا گلے ہفتے سکول کا دورہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا -