کوئٹہ پاکستان کا مہنگا ترین شہر قرار

muhammad ali محمد علی جمعرات 20 اکتوبر 2016 20:28

کوئٹہ پاکستان کا مہنگا ترین شہر قرار

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20اکتوبر 2016ء) کوئٹہ پاکستان کا مہنگا ترین شہر قرار دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے ماہ ستمبر کا انفلیشن مانیٹر جاری کردیا ہے۔ جاری کی گئی رپورٹ میں کوئٹہ پاکستان کا مہنگا ترین شہر قرار دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ پاکستان کے 5 بڑے شہروں میں سب سے مہنگا ترین شہر رہا۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے 5 بڑے شہروں میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 3.9 فیصد رہی۔ کوئٹہ میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 4.1 فیصد، لاہور اور پشاور میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 2 فیصد، کراچی میں مہنگائی میں اضافہ 3.4 فیصد جبکہ اسلام آباد میں 3.8 فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :