ترکی ٬احمد ندیم قاسمی کے سویں یوم پیدائش پر منعقدہ انٹرنیشنل اردو کانگرس کے شرکاء کا انقرہ میں پاکستان ہائوس کا دورہ

پاکستان کے سفیر سہیل محمود نے پاکستان ہائوس آمد پر پاکستان ٬جاپان اور ترکی کے ادیب٬شعرا اور سکالرز خیر مقدم کیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 20:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) ترکی کے شہر انطالیہ میںاحمد ندیم قاسمی کے سویں یوم پیدائش کی مناسبت سے منعقدہ انٹرنیشنل اردو کانگرس کے شرکاء نے جمعرات کو انقرہ میں پاکستان ہائوس کا دورہ کیا۔ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود نے پاکستان ہائوس آمد پر انکا خیر مقدم کیا۔مہمانوں میں پاکستان ٬جاپان اور ترکی کے معروف ادیب٬شعرا اور سکالرز شامل تھے۔

(جاری ہے)

پاکستانی سفیر سہیل محمود نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کانگرس کے انعاقد کیلئے انتھک محنت اور احمد ندیم قاسمی کی زندگی اور عالمی کامیابیوں کو اجاگر کرنے پر انقرہ یونیورسٹی کے شعبے اردو کے چیئر مین پروفیسر عثمان بیلن اوزکان اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اردو زبان اور ادب کی فروغ کیلئے پاکستان اور ترکی کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے معروف مہمانوں پر زور دیا کہ وہ دونوں ملکوں کے مابین ادب٬فن اور ثقافتی شعبوں میں رابطوں کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کام کریں۔

متعلقہ عنوان :