Live Updates

2نومبر کو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصا ف کا احتجاجی پروگرام ملک کی تاریخ کا بڑا جلسہ ثابت ہو گا٬امتیاز شاہد

محب وطن شہری تمام مصروفیات ترک کرکے احتجا ج میں شریک ہو ں ٬کرپٹ مافیا کو شکست فاش سے دوچار کرنے کیلئے عمران خان کا بھر پو ر ساتھ دیں٬ وزیرقانون کے پی کے

جمعرات 20 اکتوبر 2016 20:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور امتیاز شاہد قریشی نے کہا ہے کہ 2نومبر کو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصا ف کا احتجاجی پروگرام ملک کی تاریخ کا بڑا جلسہ ثابت ہو گا جس میں سائوتھ ریجن سمیت ضلع کوہاٹ کے پارٹی ورکرزبھی بھرپور شرکت کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ انشاء الله 2نومبر کا احتجاج پی ٹی آئی کا فیصلہ کن رائونڈ ہو گا لہذا ہر محب وطن شہری کا فرض بنتا ہے کہ وہ اس د ن تمام مصروفیات ترک کرتے ہوئے احتجا ج میں شریک ہو ں اور کرپٹ مافیا کو شکست فاش سے دوچار کرنے کیلئے پارٹی چیئرمین عمران خان کا بھر پو ر ساتھ دیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کی شام محمدزئی میںایم پی اے ضیاء الله بنگش کے حجرے میں اسلام آباد میں 2نومبر کو احتجاج کے حوالے سے منعقدہ پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

کنونشن سے خیبر پختونخوا اسمبلی کے قائمہ کمیٹی کے چیئرمین برائے اطلاعات و تعلقات عامہ ضیاء الله بنگش ایم پی اے٬ شہباز گل شنواری٬آفتاب عالم٬صدر پی ٹی آئی پی کے 39محمد عارف٬ڈسٹرکٹ کونسلر اربن فور وحید حیات٬ فاروق زمان شنواری٬ نواز اور میر واعظ نے بھی خطا ب کیا۔

انہوں نے کرپٹ مافیا کے خلاف بھرپور احتجاج اور عمران خان کا بھرپور ساتھ دینے کاعزم کیا۔امتیاز قریشی نے کہا کہ کوہاٹ میں پارٹی ورکر ز کے مابین کوئی اختلاف نہیں تمام ورکرز متحد ہیں اور کرپشن کے خلاف جہاد میں عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج حق اور باطل کا جنگ ہے اور فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلا ف پوری قوم عمران خا ن کے ساتھ ہے جبکہ نواز شریف کے ساتھ صر ف احتساب سے خوفزدہ ٹولہ کھڑا ہے۔

صوبائی حکومت کی تین سالہ کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے محکمہ تعلیم میں سٹاف کی کمی پوری کرنے کیلئے 30ہزار اساتذہ خالصتاً میرٹ پر بھرتی کئے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔دیگر علاقوں کی طرح کوہاٹ میں بھی اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر زو ر و شور سے کا م جاری ہے ۔ورلڈ بنک نے کڑپہ ۔شکردرہ روڈ کی دوبارہ تعمیر کیلئے 2ارب روپے منظور کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کارکردگی کی بنیاد پر اگلے الیکشن میں مخالفین کو بھر پور شکست دے گی اور الیکشن 2018دیگر سیاسی پارٹیوں کے لئے بہت بھاری ثابت ہو گا۔وزیر قانون نے کنونشن میں کثیر تعداد میں شرکت کرنے پر کارکنوں کے جزبے کو خراج تحسین پیش کیا۔کنونشن میں تینوں حلقوں سے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :