ہم نے ضلعی حکو مت کو با اختیار بنایا ہے یہ ایک منفرد ماڈل ہے٬پرویزخٹک

جمہوری عمل ازخود ان کو ان مراحل سے گزاریگا جہاں شفافیت ہو گی جوابدہی ہو گی ٬منتخب نمائندے اپنی اسمبلی کے سامنے جواہدہ ہو ں گے٬ وزیراعلی خیبرپختونخوا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 20:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم نے ضلعی حکو مت کو با اختیار بنایا ہے یہ ایک منفرد ماڈل ہے۔یہ سٹیٹس کو کے خلاف عوام کی بھر پور قوت ہے۔ یہ لوگ آگے آئیں گے اور عوام کو مسائل کو حل کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ جمہوری عمل ازخود ان کو ان مراحل سے گزارے گا جہاں شفافیت ہو گی جوابدہی ہو گی اور یہ منتخب نمائندے اپنی اسمبلی کے سامنے جواہدہ ہو ں گے۔

یہ مقامی سطح پر عوام کو جوابدہی کیلئے ہے ۔مقامی نمائندے اُن کے علاقے کی مخصوص ضروریات کے مطابق فنڈز کا استعمال کریں اور اس میں شفافیت ہونا چاہیے اور عوام کی فلاح کا عنصر نمایاں ہوناچاہئے یہ ہر قسم کے اثر و رسوخ سے آزاد رکھنا چاہیے کیونکہ یہ ہماری جمہوریت کی نرسریاں ہیں اس کا اختیار سو فیصد ہو اور یہ اختیار نظر آنا چاہیئے ۔

(جاری ہے)

وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ضلع ناظم پشاور اور ڈپٹی کمشنر پشاور سے گفتگو کررہے تھے ۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ اگریہ ماڈل بیرونی اثر و رسوخ کا شکار ہونے لگا تو ہم جمہوری عمل کو جو شفاف و آزاد رکھنا چاہتے ہیں وہ مقصد فو ت ہو جائے گا ان منتخب نمائندوں کو کام کرنے دیا جائے اور ان کے کام میں رکاوٹ ڈالنا اسی پرانے ڈگر کی طرف لوٹنا تصور ہو گا جس سے ہم نکلنا چاہتے ہیں اسی طرح جمہوریت کی نرسریاں ہیں ۔یہ ہمارا لگایا ہوا پودا ہے ٬جسے سود مندد درخت بنانا ہے اور عوام کو درپیش مسائل حل کرنے ہیں ۔

بیوروکریسی ان مسائل کی نزاکت کو نہیں سمجھ سکتی ۔ اس سسٹم کی آبیاری کرنا ضروری ہے ۔ ہر ادارے کو عوام کی فلاح کیلئے کام کرنا ہے اور فنڈ اور اختیارات کو شفاف طریقے سے استعمال کریں ۔انہوںنے کہاکہ ہمیں ماضی کے تجربات میں نہیں پڑنا بلکہ اس سسٹم کی آبیاری کرنی ہے۔اس سسٹم کو ہم ہر قسم کے اثر و رسوخ سے آزاد دیکھنا چاہتے ہیں اس میں سٹیٹس کو کی قوتیں رکاوٹیں ڈالیں گی لیکن ہم اس کی رکھوالی کریں گے اور اس کو رکاوٹوں سے پاک نظام بنائیں گے تاکہ مقامی سطح پر عوام کے مسائل کا دیر پا حل نکال سکیں یہی عوام کا منتخب اور عوام کو کل وقتی جوابدہ نظام ہے یہ نظام افراد کو جوابدہی کے عمل سے نکالیں گے ۔

یہ کل وقتی طور پر عوام کی فلاح اور مقامی سطح پر ترقی اور خوشحالی کو دیکھے گی اور اپنے فیصلوں میں کل وقتی طور پر مکمل با اختیار ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :