پاک چین فرینڈ شپ ریلی کا رحیم یار خان پہنچنے پر فقید المثال استقبال

جمعرات 20 اکتوبر 2016 20:26

رحیم یار خان۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) پاک چین فرینڈ شپ ریلی کا رحیم یار خان پہنچنے پر فقید المثال استقبال٬ چنی گوٹھ تا کوٹ سبزل مختلف مقامات پر ریلی کے شرکاء پر گُل پاشی٬ ڈھول کی تھاپ پر روائتی رقص اور چولستانی کلچر پیش کیا گیا٬ ڈی سی ا و کیپٹن(ر)محمد ظفر اقبال نے اراکین قومی اسمبلی میاں امتیاز احمد٬ شیخ فیاض الدین ٬ ڈی پی او ذیشان اصغر کے ہمراہ پاک چین فرینڈ شپ ریلی کے شرکاء کو کوٹسبزل کے مقام پر الوداع کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد عباس رضا ناصر٬ ایس ڈی پی او مہر ثاقب سمیت دیگر افسران موجود تھے۔پاک چین فرینڈ شپ ریلی جب ضلع رحیم یار خان کی حدود میں داخل ہوئی تو پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے پولیس کے حفاظتی دستوں نے ریلی کے شرکاء کو اپنے سیکورٹی حصار میں لے لیا جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحصیل لیاقت پور٬ خانپور٬ رحیم یار خان اور صادق آباد کے داخلی راستوں پر ریلی کے شرکاء کا فقید المثال استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

(جاری ہے)

کوٹسبزل کے مقام پر ڈی سی ا وکیپٹن(ر)محمد ظفر اقبال نے اراکین قومی اسمبلی میاں امتیاز احمد ٬ شیخ فیاض الدین٬ ڈی پی او ذیشان اصغر سمیت دیگر افسران کے ہمراہ پاک چین فرینڈ شپ ریلی کے شرکاء کو الوداع کیا۔

متعلقہ عنوان :