اشیا ئے خو ردو نو ش میں ملاوٹ کا بڑھتا رحجا ن لمحہ فکریہ ہے٬ڈی سی او

جمعرات 20 اکتوبر 2016 20:26

لیہ۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء)ڈسٹرکٹ کو ارڈنیشن آفیسر واجد علی شاہ نے کہا ہے کہ اشیا ئے خو ردو نو ش میں ملاوٹ کا بڑھتا ہو ا رحجا ن لمحہ فکریہ ہے‘ بحیثیت مسلمان ہمیںاپنے اعمال اور کر دار کا جا ئزہ لے کر اس نا سور کے خا تمہ میں حکو متی اداروں سے تعاون کر نا ہو گا ۔ انہو ںنے یہ با ت ضلعی حکو مت ٬ محکمہ ایگریکلچر اور ڈیری ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام دودھ کا نفرنس سے بطو ر مہما ن خصوصی خطا ب کر تے ہو ئے کہی ۔

اس مو قع پر ڈائریکٹر ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد ڈاکٹر محمد منیر شامی ٬ ڈائریکٹر ڈی جی خان ڈاکٹر محمد اشرف انجم ٬ ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو ٬ ڈی ایل او ڈاکٹر محمد طارق ٬ ڈی ڈی ایل او ڈاکٹر رضوان نصر چیمہ ٬ ڈی ڈی ایل او ڈاکٹر تنو یر احمد ٬ ڈاکٹر محمد شعیب رضوان ٬ڈاکٹر عاطف عطاری ٬ غلام اصغر ٬ڈاکٹر ام سلمیٰ٬امجد علی ٬نا زیہ چٹھہ غیرسرکاری تنظیموں دوآبہ فاونڈیشن ٬پلان پاکستان ٬آکسفیم ٬مویشی پال حضرات ٬دودھ فروش اوردودھ کے صارفین کی بڑی تعدادموجودتھی۔

(جاری ہے)

ڈی سی اونے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ دودھ اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے اورہم اپنے ہی ہاتھوں سے اس میں ملاوٹ کرکے عوام کی جان ومال کے ساتھ ظلم کرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب نے ملاوٹ کے سدباب کے لئے پنجاب پیورفوڈایکٹ پاس کیاہے جس کے تحت بھاری جرمانے اورقیدکی سزائیں دی جارہی ہیں تاہم عوام کوملاوٹ کے خلاف خود میدان میں آناہوگااورایسے عناصرکی نشاندہی کرناہوگی جواس مکروہ کاروبارمیں ملوث ہیں۔ایگزیکٹوڈسٹرکٹ آفیسرایگری کلچرظفراللہ سندھونے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم انسان ہیں اورملاوٹ کے ذریعہ انسا ن کے بچے مارنے کے درپے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ہمیں قناعت پرست ہوناپڑے گادیگراشیاء سمیت دودھ جیسی غذاء کوملاوٹ سے پاک رکھناہوگا۔