پیمرانے بھارتی مواد براڈکاسٹ کرنے والے کیبل آپریٹرزکے 84آلات قبضہ میں لے لئے

جمعرات 20 اکتوبر 2016 20:26

ملتان۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) پیمراملتان نے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 80چھاپوں میں حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پرانڈین مواد براڈکاسٹ کرنے والے کیبل آپریٹرزکے 84ڈی ٹی ایچ آلات قبضہ میں لے لئے ۔ریجنل منیجر (آرجی ایم )پیمرا ملتان فقیرافضل معصوم نے ’’اے پی پی ‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ پیمرا کے احکامات کی خلاف ورزی اورانڈین مواد نشرکرنے پرکسی کیبل آپریٹرکوکوئی رعایت نہیں دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تمام کیبل آپریٹرزکی نشریات کی خصوصی مانیٹرنگ کی جارہی ہے خاص طورپررات علی الصبح اوردیگراوقات میں انسپکشن کی خصوصی ڈیوٹیز لگاکررپورٹ لی جارہی ہے ۔یہ نگرانی ملتان کے علاوہ خانیوال ٬لودھراں ٬وہاڑی ٬بہاولپور٬رحیم یارخان ٬بہاولنگر٬ڈیرہ غازیخان ٬مظفرگڑھ ٬لیہ اورراجن پورمیں کی جارہی ہے ۔اسسٹنٹ جنرل منیجر پیمرا علی رضانے اس موقع پربتایاکہ کیبل آپریٹرزکے خلاف اس آپریشن میں پولیس کی معاونت بھی لی جارہی ہے اوردوایسے کیبل آپریٹرزبھی پکڑے گئے ہیں جن کے پاس لائسنس ہی نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :