پاکستان میں پہلی دفعہ کمپیوٹرائزڈٹریک تھل جیپ ریلی میں تیارکیاجارہاہے٬ٹورازم ڈویلپمنٹ

جمعرات 20 اکتوبر 2016 20:26

ملتان۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) پاکستان میں ہونے والی مختلف کار ریسرزکے لئے تیارہونیوالے ٹریک میں سے پہلی دفعہ تھل جیپ ریلی میں کمیپوٹرائزڈ ٹریک تیارکیاجارہاہے۔ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی )کے مطابق بین الاقوامی معیار کے اس کمپیوٹرائزڈٹریک کی تیاری میں عالمی قوانین کومدنظررکھاجارہاہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ ٹریک کی تیاری کے بعدپورے ٹریک کی وڈیو بنائی جائے گی جو ریس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کودی جائے گی جواسے اپنی گاڑیوں میں بھی اپ لوڈ کریں گے ۔انہوںنے بتایاکہ اس کی وجہ سے ریس میں حصہ لینے والے کھلاڑی اورنیوی گیٹرٹریک سے بھٹکنے سے بچ جائیں گے ٬موٹرریس کے نامورکھلاڑی انس خاکوانی اورفیصل خان نے رابطہ پربتایاکہ پاکستان میں ایسی جدیدتکنیک کااستعمال ٹی ڈی سی پی کابہت اچھااقدام ہے۔اس سے نہ صرف موٹرریس کاحسن بڑھ جائے گابلکہ عالمی سطح پراس کی پذیرائی بھی ہوگی ۔تاہم کھلاڑیوں کی حفاظت سہولیات اورریس اورٹریک کی حفاظتی معمالات پرابھی مزید توجہ کی ضروت ہے ۔

متعلقہ عنوان :