ماہرتعلیم وشاعر پروفیسر اصغرعلی شاہ کی نمازجنازہ اداکردی گئی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 20:26

ملتان۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء)نامورماہرلسانیات ٬ماہرتعلیم اورشاعر پروفیسر اصغرعلی شاہ حرکت قلب بندہوجانے سے جمعرات کی صبح انتقال کرگئے ۔ان کی عمر 83برس تھی ۔پروفیسر اصغرعلی شاہ اردو٬انگریزی ٬عربی ٬فارسی ٬ہندی ٬ہریانوی ٬پنجابی ٬سرائیکی اورسنسکرت کے ماہر تھے ۔انہیں کئی علوم پربھی دسترس حاصل تھی ۔

(جاری ہے)

جن میں علم عروض ٬علم جعفر٬علم الاعداد٬علم الاسواتاوردیگرعلوم شامل ہیں۔پروفیسراصغرعلی شاہ 25فروری 1933کوانبالہ میں پیداہوئے جن ان کی عمر4سال تھی توان کے والد کاانتقال ہوگیا۔جس کے بعد ان کی والدہ 1937میں انہیں اپنے میکے ملتان لے آئیں ۔پروفیسر اصغرعلی شاہ کوملتان میں سپردخاک کردیاگیا۔نمازجنازہ میں ادیبوں ٬شاعروں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی ۔