خورشیدملک کوریڈیوپاکستان کاڈائریکٹرجنرل مقررکردیاگیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 20:26

ملتان۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء)معروف براڈکاسٹرخورشیدملک کو پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کاڈائریکٹرجنرل مقررکردیاگیا۔خورشیدملک ایک طویل عرصہ سے براڈکاسٹنگ کے شعبہ سے منسلک ہیں ۔انہوںنے 1982میں ریڈیوپاکستان حیدرآبادسے اپنے کیریئرکاآغازکیا۔

(جاری ہے)

پھربعدازاں وہ ملتان ٬تربت ٬خیرپوراورلاہورمیں فرائض انجام دیتے رہے ۔ملتان میں قیام کے دوران وہ پروڈیوسر٬سینئرپروڈیوسر٬پروگرام منیجر اورسٹیشن ڈائریکٹرکے عہدوں پرفائزرہے۔انہوںنے 2008سے 2013تک سٹیشن ڈائریکٹرملتان کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ۔خورشیدملک ان دنوں ایشین براڈکاسٹنگ یونین کی دعوت پرانڈونیشیاکے دورے پرہیں وہ 29اکتوبرکووطن واپس آکراپنے عہدے کاچارج سنبھالیں گے ۔