علی موسیٰ گیلانی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کیلئے دائر درخواست پر ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ کو نوٹس جاری

جمعرات 20 اکتوبر 2016 20:21

لاہور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کیلئے دائر درخواست پر ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت19نومبر تک ملتو ی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا کی عدالت میں درخواست گزار علی موسی گیلانی کی جانب سے دائردرخواست میںاپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیاہی.۔

درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ علی گیلانی کا نام بغیر کسی جواز کے ای سی ایل میں شامل کیا گیا اور گزشتہ چار سال سے نام ای سی ایل میں شامل ہے۔. درخواست گزار کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ اتنے طویل عرصے کے لئے ای سی ایل میں نام نہیں رکھا جا سکتا.۔لہذا ان کے موکل علی موسی گیلانی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کیا جائے۔