پنکھیاں جھلنے والے شہباز شریف بدترین لوڈ شیڈنگ پر آواز بلند کرنے کیلئے تیار نہیں ‘ غلام محی الدین دیوان

جمعرات 20 اکتوبر 2016 20:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی جنرل سیکرٹری و ممبر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان نے کہاہے کہ سابق ادوار میں مینار پاکستان پر پنکھیاں جھلنے والے ڈرامے بازشہباز شریف بدترین لوڈ شیڈنگ پر آواز بھی بلند کرنے کیلئے تیار نہیں اور اب گیس کی لوڈشیڈنگ جس سے عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑجائیں اور اور وہ کھانا پکانے سے بھی محروم ہوجائیں گے نا م نہاد خادم اعلیٰ بالکل خاموش ہیں بجلی لوڈ شیڈنگ کے بعد گیس لوڈ شیڈنگ پلان عوامی حکومت کا تحفہ ہے اب بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کے بعد حکومتی بیڈگورننس کے باعث عوام کے گھرو ںکے چولہے بھی بند ہوجائیں گے ۔

انہوںنے کہا کہ اقتدار میں آنے سے قبل بجلی بند گیس بند کے نعرے اور اشتہارات چھپوا کر اقتدار حاصل کرنے والے ساڑھے تین سال گذرنے کے باوجود توانائی بحران پر قابو نہیں پاسکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکمرانوں کی توجہ توانائی بحران کے خاتمہ کی بجائے نمائشی منصوبوں میٹرو بس و میٹروٹرین کی طرف ہے جس کیلئے پنجاب کے تمام وسائل کا رخ ان منصوبوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ عوامی مسائل کے باعث عوامی احتجاج بڑھ چکا ہے اور مال روڈ ہڑتال روڈ بن چکی ہے ۔اور حکومت کی کرپشن کے خلاف تحریک انصا ف اسلام آباد میں ہونے والے پر امن احتجاج کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔اور وہ وقت زیادہ دور نہیں جب موجودہ حکمران عوام کی عدالت میں موجود ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :