حکومت بنیاد ی سطح پر عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے‘بلا ل یاسین

پنجاب کی کارکردگی پورے ملک میں اے ون ہے جس کا کریڈٹ وزیراعلی شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت کو جاتا ہے‘صوبائی وزیر خوراک

جمعرات 20 اکتوبر 2016 20:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ حکومت بنیاد ی سطح پر عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے٬تاکہ ترقی کے ثمرات ہر آدمی کی دہلیزتک پہنچیں اور لوگوں کو یہ احساس ہو گا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ترقیاتی فنڈز کے شفاف استعمال کے ذریعے ایک ایسے جمہوری کلچر کو پروان چڑھایا ہے جس میں عام آدمی اپنی تقدیر کا خود مالک ہے اور حکومت کا اصل مقصد لوگوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔

اس حوالے سے پنجاب کی کارکردگی پورے ملک میں اے ون ہے جس کا کریڈٹ وزیراعلی شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت کو جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹائون ہال میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اے سی سٹی عاصم سلیم اور ٹی ایم او داتا گنج بخش ٹائون اقبال فرید کے علاوہ دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ حلقہ میں جاری ترقیاتی کام بہت جلد مکمل کر لئے جائیں گے جن میں صاف پینے کا پانی ٬سیوریج ٬نئے ٹیوب ویلوں کی تنصیب اور سڑکوں کا پیچ ورک شامل شامل ہیں۔ اس موقع پر اے سی سٹی عاصم سلیم نے بتایا کہ داتا گنج بخش ٹائون کی تمام یونین کونسلوں میں کام تیزی سے جاری ہے جو رواں سال کے آخر تک مکمل کر لیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :