تمام مسالک کو متحد ہوکر مشترکہ طور پر نظام مصطفی ؐکے نفاذ ٬مقام مصطفی ؐکے تحفظ کیلئے کام کرنا چاہیے٬مولانا حنیف جالندھری

یہ زندگی عارضی ہے ٬ہمیں آخرت کیلئے جدوجہد کرنی چاہیے تاکہ ہم اپنے رب کے آگے سرخرو ہوسکیں٬ سیکرٹری جنرل وفاق المدارس پاکستان

جمعرات 20 اکتوبر 2016 20:14

ہڑپہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) وفاق المدارس پاکستان کے جنرل سیکریٹری مولانا قاری حنیف جالندھری نے کہا ہے تمام مسالک کو متحد ہوکر مشترکہ طور پر نظام مصطفی ؐکے نفاذ اور مقام مصطفی ؐکے تحفظ کے لئے کام کرنا چاہیے ۔یہ زندگی عارضی ہے ٬ہمیں آخرت کیلئے جدوجہد کرنی چاہیے تاکہ ہم اپنے رب کے آگے سرخرو ہوسکیں۔وہ نواحی گاؤں 92/6-Rمیں مسجد کمیٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالستار مرحوم کی رہائش گاہ پر پسماندگان سے اظہار تعزیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسرپرست اعلیٰ پریس کلب فضل محمد خان ٬سینئر صحافی محمودخالد چوہدری ٬عبدالرحمن فرخ (انگلینڈ )٬چیئر مین مارکیٹ کمیٹی آئی زیڈ بھٹی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر عبدالستارکی دین کیلئے بہت خدمات تھیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ان کا کہناتھاکہ امت مسلمہ کو ایک دوسرے سے پیار محبت سے رہنا چاہیے کیونکہ ہم ایک نبیؐ کی امت ہیں ۔آخر میں مقامی جامعہ مسجد میں ان کا خصوصی بیان ہوا جس کے بعد انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کرائی ۔

متعلقہ عنوان :